اتوار 13 ستمبر 2026 - 21:01
جموں وکشمیر؛ سید حسن منطقی اکادمی کے تحت انٹرنیشنل محفلِ میلاد کا انعقاد

حوزہ /اونتی پورہ جموں وکشمیر میں ایک عظیم بین الاقوامی محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا؛ جس میں ریاستی نمائندے، مذہبی اور علمی شخصیات کے علاوہ بنگلہ دیش کی ایک ممتاز عالم دین اور سرکردہ ماہر تعلیم نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اونتی پورہ جموں وکشمیر میں ایک عظیم بین الاقوامی محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا؛ جس میں ریاستی نمائندے، مذہبی اور علمی شخصیات کے علاوہ بنگلہ دیش کی ایک ممتاز عالم دین اور سرکردہ ماہر تعلیم نے شرکت کی۔

جموں وکشمیر؛ سید حسن منطقی اکادمی کے تحت انٹرنیشنل محفلِ میلاد کا انعقاد

سید حسن منطقی ریسرچ اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر توصیف احمد وانی کی دعوت ممتاز سیاسی و مذہبی رہنما سید سلیم گیلانی کانفرنس میں شریک ہوئے اور اس عالمانہ کانفرنس کی صدارت کی۔

کانفرنس میں جن دیگر سرکردہ شخصیات نے خطاب کیا: ان میں پروفیسر جی این خاکی، ایم ایل اے ٹرالی رفیق احمد نائک، ایڈوکیٹ منظور احمد تانترے، عیسائی برادری کے رہنماؤں ڈاکٹر جان فلپ اور مسٹر پال، علامہ و مولانا پرے حسن فردوسی، پروفیسر جوگندر سنگھ شان، علامہ طاہر نجفی، سہیل عباس، شیخ فردوس علی اور کئی دیگر معروف نام شامل ہیں۔

جناب جی این خاکی نے اپنے مدلل اور مفصل بیان میں خاتم النبیین کی ولادت اور سیرتِ طیبہ کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

جموں وکشمیر؛ سید حسن منطقی اکادمی کے تحت انٹرنیشنل محفلِ میلاد کا انعقاد

اپنے صدارتی خطاب میں یونائیٹڈ پیپلز الائنس کے صدر سید سلیم گیلانی نے سید حسن منطقی اکادمی اور ڈائریکٹر توصیف احمد وانی کو اس طرح پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر توصیف احمد وانی جیسی شخصیات سماجی اندھیرے کو مٹانے کے لئے چراغ کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفید پوشی اور مختلف قسم کی مجبوریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈاکٹر وانی جس طرح سے مسلسل اور متواتر ایسی مجالس کا اہتمام کر رہے ہیں یہ ان کے علمی عشق اور بے لوث عوامی خدمات کا مظاہرہ ہے۔

جموں وکشمیر؛ سید حسن منطقی اکادمی کے تحت انٹرنیشنل محفلِ میلاد کا انعقاد

انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں رحمت للعالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی عظمت بیان کی اور کہا کہ ہمارے معاشرے کی زبوں حالی کے لئے ہماری نبی کی سنتوں سے دوری اور اسلامی احکامات سے گمراہی ذمہ دار ہے۔

گیلانی صاحب کے ہمراہ ایڈووکیٹ منظور احمد تانترے، خورشید احمد خان اور سید فیاض بخاری بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha